اسلام آباد(نیوزڈیسک)برسوں سے جاری روایت پرعمل کرتے ہوئے حج سیزن کے دوران غلاف کعبہ کو بلند کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کعبہ شریف کا غلاف 3 میٹربلند کرنے کے بعد مخصوص کاٹن کے سفید کپڑے میں بلند کیے گئے غلاف کعبہ کو لپیٹ دیاجاتاہے۔ غلاف کعبہ کو چاروں اطراف سے بلند کیا جاتا ہے اس عمل میں خصوصی ڈوریاں استعمال کی جاتی ہیں جن سے غلاف کعبہ کو بلند کرکے باندھا جاتا ہے۔غلاف کعبہ کو رمضان المبارک اور حج سیزن کے دوران اوپراٹھایاجاتا ہے۔ اس حوالے سے حرم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ غلاف کعبہ کو محفوظ رکھنے کےلیے اسے رمضان المبارک اور حج سیزن میں بلند کردیاجاتا ہے کیونکہ ان دنوں دنیا بھرسے لاکھوں کی تعداد میں عمرہ زائرین اور عازمین حج ارض مقدس آتے ہیں جن میں بعض لوگ غلاف کعبہ کا کچھ حصہ حاصل کرنے کےلیے اسے بلیڈ یا قینچی سے کاٹ لیتے ہیں اس لیے غلاف کو ان مواقع پربلند کردیاجاتا ہے۔دوسری وجہ غلاف کعبہ کو بلند کرنے کی اسے صاف رکھنا ہے کیونکہ بیشتر عازمین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ غلاف سے لپٹیں اور اسے چومیں جس کی وجہ سے غلاف میلا ہو جاتا ہے۔غلاف کعبہ کو بلند کرنے کےلیے مخصوص ٹیمیں ہیں جن میں 50 سے زائد افراد شرکت کرتے ہیں جبکہ خصوصی سیڑھی بھی اس کام کےلیے مخصوص ہے۔
مزید خبریں
آئی ایم ایف کا گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران اور ان کے اہلِ خانہ کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ‘ کرپشن کی روک تھام اور مؤثر احتساب کے لیے ٹاسک فورس کے قیام کا بھی مطالبہ کردیا
ضلع استور سے تعلق رکھنے والے مزاحیہ کونٹینٹ کرییٹر وزیر احتشام عباس سے خصوصی گفتگو۔ وزیر احتشام عباس مزاحیہ شینا ویڈیوز بنانے کی وجہ سے استور کے اندر کافی مشہور ہیں مزید اچھی اچھی ویڈیوز دیکھنے کے لئے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں
راولپنڈی سکردو روڑ ایوب پل کے مقام پر احتجاج کی وجہ سے ٹریفک معطل تھا اس دوران ٹورسٹ پولیس نے دو امریکی سیاحوں کو ریسکیو کرتے ہوئے کچورا پہنچایا تھا امریکی سیاحوں کی گلگت بلتستان ٹورسٹ پولیس کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے مزید اچھی اچھی ویڈیوز دیکھنے کے لئے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں
گنگچھے|| پر فضا سیاحتی مقام || سوغا ویلی|| شدید دریائی کٹاٶ کے زد میں ہے۔ کرسٹل لیک مشہور فش فارم سوغا بھی اسی گاٶں میں واقع ہے۔ اشرف عاصی بیورو چیف ضلع گنگچھے مزید اپڈیٹس دیکھنے کے لئے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں
سکردو بگاردو ،قمراہ، شکور آباد بگاردو کےعوام مسلسل 10 دونوں سے بند بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف جے ایس آر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی سکردو روڑ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند۔۔ مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں
ڈپٹی کمشنر سکردو حفظ کریم داد چقتائی کی زلزلے اور جگلوٹ سکردو روڈ کے معاوضوں کے حوالے سے جی بی ٹرو نیوز ایچ ڈی سے خصوصی گفتگو رپورٹر شیر افضل روندو
سکردو بگاردو ،قمراہ، شکور آباد بگاردو کےعوام مسلسل 10 دونوں سے بند بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف جے ایس آر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی سکردو روڑ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند۔۔ مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں