ئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک غصیلے بد مست ہاتھی نے معمر جوڑے کو سونڈ میں دبوچ کر ہلاک کردیا۔اس طرح یہ ہاتھی اب تک دو ماہ میں 16افراد کو مو ت کے گھاٹ اتار چکا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی بھارت میں ایک بدمست ہاتھی انسانوں کی جانوں کے در پر آگیا ہے۔ ہاتھیوں کی فطرت کے برعکس اکیلے مٹر گشت کرنے والے اس ہاتھی نے دو ماہ کے دوران 16 دیہاتیوں کو جان سے مار ڈالا ہے۔بھارت کے محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ بدمست ہاتھی کی 20 ارکان پر مشتمل ٹیم مسلسل نگرانی کر رہی ہے
بھارت میں بد مست ہاتھی نے 16افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا
