لاہور: محمدرضوان کی عمدہ کارکردگی سب کو بھا گئی، وہ پی ایس ایل 6 کی ڈریم ٹیم کے کپتان نامزد ہوگئے۔ پی ایس ایل ایل6 کی ڈریم ٹیم کا انتخاب ممتاز سابق کھلاڑیوں اور موجودہ کمنٹیٹرز پر مشتمل پینل نے کیا، اس میں ڈیوڈ گاور، پومی ایمبنگوا،رمیز راجہ اور ثنا میر شامل ہیں، سربراہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور ٹیکنکل کمیٹی کے چیئرمین ندیم خان تھے،محمد رضوان کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے، ان کی شاندار قیادت اور کارکردگی نے ملتان سلطانز کو پہلے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن دلائی، پھر پلے آف میں فتح سے براہ راست فائنل تک رسائی کے بعد ٹائٹل پر بھی قبضہ جمالیا۔ محمد رضوان نے ایونٹ کے 12 میچز میں 45.45کی اوسط اور 127.87کے اسٹرائیک ریٹ سے 500رنز بنائے، ان میں 4نصف سنچریاں شامل تھیں،وکٹوں کے پیچھے 20شکار کرنے پر ان کو ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر بھی قرار دیا گیا،محمدرضوان پی ایس ایل تیسرے کپتان نامزد ہوئے ہیں، اس سے قبل2019 میں سرفراز احمد اور 2020 میں شاداب خان نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا، پی ایس ایل 6 میں منتخب کردہ 11 کھلاڑیوں کو ایونٹ میں ان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت شامل کیا گیا۔ اوپنرز بابر اعظم اورحضرت اللہ زازئی نامزد ہوئے، مڈل آرڈر میں کولن منرو،صہیب مقصود، محمد رضوان اور آصف علی کو شامل کیا گیا،بولنگ لائن وہاب ریاض، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور راشد خان پر مشتمل ہے،علامتی ٹیم میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 3،3، لاہور قلندرزاور پشاور زلمی کے 2،2جبکہ کراچی کنگز کا صرف ایک کھلاڑی شامل ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کسی پلیئر کو نہیں لیا گیا۔ یاد رہے کہ بابر اعظم، آصف علی، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض کیریئر میں دوسری مرتبہ ٹیم آف پی ایس ایل کا حصہ بنے ہیں۔
مزید خبریں
آئی ایم ایف کا گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران اور ان کے اہلِ خانہ کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ‘ کرپشن کی روک تھام اور مؤثر احتساب کے لیے ٹاسک فورس کے قیام کا بھی مطالبہ کردیا
ضلع استور سے تعلق رکھنے والے مزاحیہ کونٹینٹ کرییٹر وزیر احتشام عباس سے خصوصی گفتگو۔ وزیر احتشام عباس مزاحیہ شینا ویڈیوز بنانے کی وجہ سے استور کے اندر کافی مشہور ہیں مزید اچھی اچھی ویڈیوز دیکھنے کے لئے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں
راولپنڈی سکردو روڑ ایوب پل کے مقام پر احتجاج کی وجہ سے ٹریفک معطل تھا اس دوران ٹورسٹ پولیس نے دو امریکی سیاحوں کو ریسکیو کرتے ہوئے کچورا پہنچایا تھا امریکی سیاحوں کی گلگت بلتستان ٹورسٹ پولیس کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے مزید اچھی اچھی ویڈیوز دیکھنے کے لئے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں
گنگچھے|| پر فضا سیاحتی مقام || سوغا ویلی|| شدید دریائی کٹاٶ کے زد میں ہے۔ کرسٹل لیک مشہور فش فارم سوغا بھی اسی گاٶں میں واقع ہے۔ اشرف عاصی بیورو چیف ضلع گنگچھے مزید اپڈیٹس دیکھنے کے لئے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں
سکردو بگاردو ،قمراہ، شکور آباد بگاردو کےعوام مسلسل 10 دونوں سے بند بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف جے ایس آر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی سکردو روڑ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند۔۔ مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں
ڈپٹی کمشنر سکردو حفظ کریم داد چقتائی کی زلزلے اور جگلوٹ سکردو روڈ کے معاوضوں کے حوالے سے جی بی ٹرو نیوز ایچ ڈی سے خصوصی گفتگو رپورٹر شیر افضل روندو
سکردو بگاردو ،قمراہ، شکور آباد بگاردو کےعوام مسلسل 10 دونوں سے بند بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف جے ایس آر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی سکردو روڑ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند۔۔ مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں