اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بیسویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغازہوگیا ۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 13 ٹیمیں مردوں کی اور 11 خواتین کی ٹیمیں شرکت کریں گی،چیمپیئن شپ کے میچز 27 جون سے 30 جون تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے،مردوں کے مقابلوں میں واپڈا، آرمی، ایر فورس، نیوی، سندھ، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، پولیس، ایس ائے گارڈن اور آزاد کشمیر کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔خواتین مقابلوں میں واپڈا، سندھ، آرمی، پنجاب، آزاد کشمیر، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، ایلیٹ، گلگت بلتستان، ایس ائے گارڈن اور پاکستان بورڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل 29جون جبکہ فائنل 30جون کو کھیلے جائیں گے،خواتین اور مردوں کی کیٹیگری میں تمام ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
بیسویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 13 ٹیمیں مردوں کی اور 11 خواتین کی ٹیمیں شرکت کریں گی
