ماں بننے کا احساس خواتین کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے جن کو یہ خوشی ملتی ہے وہی سمجھ سکتی ہیں کہ یہ 9 ماہ کے لمحات کتنے حسین ہوتے ہیں۔ پریگنینسی کے دوران اکثر خواتین کو یہ کہا جاتا ہے کہ بہت پیاری لگ رہی ہو، خوبصورت ہو گئی ہو، چہرہ روشن ہو رہا ہے، وغیرہ وغیرہ ۔۔ مگر ایسا کیوں کہا جاتا ہے؟ کیا یہ صرف باتیں ہیں؟ یا اس کی کوئی سائنسی وجہ بھی ہے؟ آج ہماری ویب کے وومن کارنر ہیلتھ سیکشن میں ہم آپ کو بے بی سینٹر امریکہ کی ایک تحقیق کا خلاصہ بتا رہے ہیں۔ڈاکٹر کیلیاری بتاتی ہیں کہ: خواتین حمل کے 9 ماہ کے عرصے میں عام دنوں سے زیادہ خوبصورت لگنے لگتی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے جسم میں وٹامنز اور کیلشیئم کی مقدار ضرورت سے زیادہ پیدا ہونے لگتی ہے اور ساتھ ہی پیٹ بھر کر کھانا، بار بار کھانا، دودھ پینا، سپلیمنٹس کا استعمال کرنا جسم کو خوبصورت بنانے میں مدد دیتا ہے۔ ”٭ خون کی زیادہ مقدار کا جسم میں بننا بھی جلد کی تازگی اور نرم و ملائم ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اور ساتھ ہی معدہ اپنی روزمرہ کی طاقت سے زیادہ کام کرنے لگتا ہے، بدہضمی اور قے کی وجہ سے بھی جسم سے بھاری فائسلز خارج ہو جاتے ہیں اور نتیجے کے طور پر حاملہ خواتین حسین نظر آنے لگتی ہیں۔حمل کے دوران خواتین کے ناخنوں اور بالوں کی نشوونما تیزی سے گھٹتی اور بڑھتی ہے جس سے جسم میں کئی پیچیدگیاں بھی ہوتی ہیں اور کچھ جگہوں پر اس کا بہت فائدہ بھی ہوتا ہے۔ اس فائدے کی وجہ سے ہی خواتین حسین دکھنے لگتی ہیں۔
مزید خبریں
آئی ایم ایف کا گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران اور ان کے اہلِ خانہ کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ‘ کرپشن کی روک تھام اور مؤثر احتساب کے لیے ٹاسک فورس کے قیام کا بھی مطالبہ کردیا
ضلع استور سے تعلق رکھنے والے مزاحیہ کونٹینٹ کرییٹر وزیر احتشام عباس سے خصوصی گفتگو۔ وزیر احتشام عباس مزاحیہ شینا ویڈیوز بنانے کی وجہ سے استور کے اندر کافی مشہور ہیں مزید اچھی اچھی ویڈیوز دیکھنے کے لئے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں
راولپنڈی سکردو روڑ ایوب پل کے مقام پر احتجاج کی وجہ سے ٹریفک معطل تھا اس دوران ٹورسٹ پولیس نے دو امریکی سیاحوں کو ریسکیو کرتے ہوئے کچورا پہنچایا تھا امریکی سیاحوں کی گلگت بلتستان ٹورسٹ پولیس کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے مزید اچھی اچھی ویڈیوز دیکھنے کے لئے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں
گنگچھے|| پر فضا سیاحتی مقام || سوغا ویلی|| شدید دریائی کٹاٶ کے زد میں ہے۔ کرسٹل لیک مشہور فش فارم سوغا بھی اسی گاٶں میں واقع ہے۔ اشرف عاصی بیورو چیف ضلع گنگچھے مزید اپڈیٹس دیکھنے کے لئے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں
سکردو بگاردو ،قمراہ، شکور آباد بگاردو کےعوام مسلسل 10 دونوں سے بند بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف جے ایس آر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی سکردو روڑ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند۔۔ مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں
ڈپٹی کمشنر سکردو حفظ کریم داد چقتائی کی زلزلے اور جگلوٹ سکردو روڈ کے معاوضوں کے حوالے سے جی بی ٹرو نیوز ایچ ڈی سے خصوصی گفتگو رپورٹر شیر افضل روندو
سکردو بگاردو ،قمراہ، شکور آباد بگاردو کےعوام مسلسل 10 دونوں سے بند بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف جے ایس آر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی سکردو روڑ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند۔۔ مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں