بریکنگ نیوز
گنگچھے(چھوربٹ): ضلعی پولیس کے جانب سے بڑی کارواٸی، مشکوک افرادکی گرفتاریاں، عوام سراپا احتجاج، حالات کشیدہ، موباٸل نیٹ ورک معطل کردیاگیا۔ ٹیلی کمیونیکیشن مکمل جام۔
ابتداٸی اطلاعات کے مطابق پولیس ذراٸع کا کہناہے کہ
” گنگچھے پولیس کی جانب سےچارسالوں سے لاپتہ فوجی جوان کی بازیابی کےلیے چھاپے اور تلاشیوں کاآغاز کیاگیا۔ مزاحمت کرنے والوں کوقانون کےمطابق گرفتاکیاگیا ہے۔کسی قسم کی تشدد یا ہراساں نہیں کیاجارہاہے”۔(پولیس ذراٸع)
اس کے ردعمل میں عوام کی بڑی تعداد سراپا احتجاج ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ”بے بنیاد وجوہات کے بنأ پررات گٸے پرامن علاقے کے غریب عوام کو رات گٸے ہراساں کیاگیا۔ چادر اور چاردیواری کی تقدس کو پامال کیاگیا۔بےگناہ افرادکےگرفتاری منظور نہیں”۔
گرفتاریوں کے خلاف فرانو، چھوار، تھوقموس، سکسا، کلان، پرتک، پیون، مرچھا، امیر اباد اور حسن اباد کے ہزاروں لوگ رات2 بجے سڑکوں پہ نکل آٸے۔
خپلو کی طرف مارچ کرنے کا فیصلہ۔ علاقے میں انٹرنیٹ سروس سمیت موباٸل سگنل جام کردیاگیا۔