سکردو
معروف آئی ٹی ماہر عارف ربانی کے ہمراہ بلتستان یونیورسٹی کے سی ایس کے صدر شاہنواز حسین اور امتیاز تاج کے درمیان ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
جس میں آئی ٹی پارک سکردو کے تعمیر کے حوالے سے درپیش رکاوٹ کے بارے میں تفصیلی گفتگو زیر بحث آئی۔
اس موقع پر آئی ٹی ماہر عارف ربانی نے آئی آٹی پارک کے لیے جگہ نہ دینا بلتستان کے ساتھ ناانصافی اور سازش قرار دے دیا۔ صدر شاہنواز علی نے بھی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت وقت سے جلد از جلد آئی پارک کے لیے جگہ دینے کے لیے پرزور اپیل کی۔
آخر میں امتیاز تاج نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان نسل کو اس سلسلے میں بھرپور آواز اٹھانا چاہیے۔مزید کہا سکردو میں آئی ٹی پارک بہت اہمیت کے حامل ہے
میٹنگ کے آخر میں اس بات کا ارادہ کیا کہ پارک کے لیے جگہ کے خاطر ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔
اور آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا ۔
معروف آئی ٹی ماہر عارف ربانی کے ہمراہ بلتستان یونیورسٹی کے سی ایس کے صدر شاہنواز حسین اور امتیاز تاج کے درمیان ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں آئی ٹی پارک سکردو کے تعمیر کے حوالے سے درپیش رکاوٹ کے بارے میں تفصیلی گفتگو زیر بحث آئی۔
