اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی نے موبائل فون کالز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے ہی ٹی آئی حکومت آئی ایم ایف کی کڑی شرائط نہ ماننے کی دعویدار ہے اور دوسری طرف عوام کا گلا گھونٹا جا رہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخآری نے موبائل فون کالز پر عائد فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی پر رد عمل میں کہا ہے کہ فون کالز پر ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے سے مزدور طبقے میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ موبائل فون
کالز پر ٹیکس عائد نہ کرنے کا اعلان کر کے پھر ٹیکس نافذ کرنا یوٹرن ماسٹر حکومت کا ایک اور یوٹرن ہےنیر بخآری نے مزید کہا کہ موبائل فون کالز پر ایف ای ڈی کا برائے راست اثر غریب طبقے پر ہوگا ملک کے غریب طبقے کے پاس موبائل کال کرنے کے لئے واٹس ایپ یا سمارٹ فون نہیں ہے نیر بخآری نے کہا کہ لوگوں کو ایک وقت کی روٹی پر لانے والی بے رحم حکومت عوام الناس سے رابطے بھی چھیننے کے درپے ہے انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نافذ کیا گیا تو 5 منٹ کی کالز ایک روپے 97 پیسے کی بجائے 2 روپے 72 پیسے کی ہوجائے گا نیر بخآری نے کہا کہ حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے سے اہل خانہ سے دور مزدور، گارڈز، چوکیدار، ڈرائیورز اور یومیہ اجرت کمانے والے لوگوں پر بوجھ بڑہے گاحکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف نہیں دے سکی تو کم سے کم مزید بوجھ تو نہ ڈالے، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فون کالز پر عائد ٹیکس کا فیصلہ فوری واپس لے۔