ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی27 میں سے 26شرائط پر عملدرآمد ہو چکا ہے ، بھارت نے ایف اے ٹی ایف پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ، اب دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ایف اے ٹی ایف تکنیکی فورم ہے یا سیاسی ۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا گیا۔جنوبی پنجاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے علیحدہ بجٹ مختص کیا گیا ہے ، جنوبی پنجاب کے لئے پنجاب کے بجٹ کا 33فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے ، 189بلین کا سالانہ ترقیاتی پروگرام جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع کیلئے مختص کیا گیا ۔ اب مختص کئے گئے بجٹ کا ایک ایک روپیہ جنوبی پنجاب پر خرچ ہونا چاہئے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بجٹ پاس ہونے پر پنجاب حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، ساتھ ہی جنوبی پنجاب کیلئے بجٹ مختص ہونے پر یہاں کے عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں ، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ جنوبی پنجاب کیلئے مختص کیا گیا بجٹ اسی کے گیارہ اضلاع پر لگے ، پیسہ سال کے دوران خرچ ھی ہو ، لیپ ہو کر واپس نہ جائے ۔
ایف اے ٹی ایف کی27 میں سے 26شرائط پر عملدرآمد ہو چکا ہے ، بھارت نے ایف اے ٹی ایف پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ۔شاہ محمود قریشی
