لاہور : مسلم لیگ (ن )نے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر واثق قیوم کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز “نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم پوری نہ ہونے کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد واپس لی گئی ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد بھی واپس لے لی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔
(ن )لیگ نمبر گیم پوری نہ کرسکی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی، بڑا دعویٰ
