کراچی: سندھ کے دو بڑے سیاسی خاندانوں نے عام انتخابات میں پہلی مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنا لیا۔سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے جی ڈی اے میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے سیاسی محاذ پر ہل چل پیدا ہو گئی۔سندھ کے 2 بڑے سیاسی خاندان جی ایم سید اور پیر پگارا نے پیپلز پارٹی کے خلاف عام انتخابات میں پہلی مرتبہ اتحاد بنا لیا۔
پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے دونوں جماعتوں نے ہاتھ ملا لیے، اس حوالے سے سیاسی یاداشت پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے جی ڈی اے میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔مختلف اضلاع میں پیپلز پارٹی کو شکست دینے کے لیے متفقہ امیدوار لائے جائیں گے۔
عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی و دیگر کے خلاف ساسی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کی مبینہ کرپشن کو بھی سامنے لایا جائے گا۔جبکہ صوبہ سندھ میں ایم کیو ایم کے دھڑوں کے اتحاد کے پیش نظر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی متحرک ہو گئے۔ تحریک انصاف نے کراچی میں بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان سندھ کا دورہ بھی کریں گے۔عمران خان کے دورہ سندھ کی تیاریوں کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کراچی میں بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اسد عمر مقامی قیادت کو عوامی رابطہ مہم کے لیے ذمہ داریاں سونپ دیں۔اسد عمر کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کارکنان کو متحرک کیا جائے گا،کراچی کے مسائل کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔کراچی میں عوامی رابطہ مہم کی تحریک کی سربراہی اسد عمر کریں گے۔