لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پنجاب کے مالی سال 2021-22 کا بجٹ منظور ہونے پر پنجاب کے عوام کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ غریب، مزدور، کسان، تاجر، صنعتکار گو کے ہر طبقے کے لوگوں کیلئے ریلیف پیکج ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں معاشی ٹیم نے انتھک محنت سے پنجاب کے عوام کیلئے بہترین بجٹ پیش کیا۔ پنجاب کا بجٹ غریب، مزدور، کسان، تاجر، صنعتکار گو کے ہر طبقے کے لوگوں کیلئے ریلیف پیکج ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی اور ہمارے اتحادی بجٹ منظوری پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پنجاب کا بجٹ وزیراعظم عمران خان کے یکساں ترقی کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کئے گئے تاریخی ترقیاتی پیکج سے پنجاب بھر میں پائیدار ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
تاریخی ترقیاتی پیکج سے پنجاب بھر میں پائیدار ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،فردوس عاشق اعوان
