انسانی جسم میں دل کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، عموماً دل کی دھڑکن ہی کو زندگی تصور کیا جاتا ہے اور دل کے بند ہوتے ہی انسان کو مردہ تصور کیا جاتا ہے۔انسان کا جسم دل کے دورے سے ایک ماہ قبل بلکہ اس سے بھی پہلے خبردار کرنا شروع کردیتا ہے، بس ان علامات یا نشانیوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ یہ ایسی علامت ہے جو 70 فیصد ہارٹ اٹیک کی شکار خواتین میں کئی ہفتے پہلے سامنے آئی، غیر معمولی حد تک جسمانی تھکاوٹ ہارٹ اٹیک کی جانب سے اشارہ کرتی ہے اور مرد و خواتین دونوں میں یہ نظر آسکتی ہے۔اگر یہ تھکاوٹ کسی جسمانی یا ذہنی سرگرمی کا نتیجہ نہ ہو اور دن کے اختتام پر اس میں اضافہ ہو، تو اس پر توجہ ضرور مرکوز کی جانی چاہیے۔یہ علامت مردوں کے مقابلے میں خواتین میں زیادہ نظر آتی ہے، ویسے طبی ماہرین اس علامت کو ہارٹ اٹیک یا فالج وغیرہ کے بڑھتے خطرے کا عندیہ قرار دیتے ہیں۔رات کو نیند نہ آنے کے ساتھ شدید نوعیت کی ذہنی بے چینی اور غیر حاضر دماغی کا سامنا ہو تو یہ تشویشناک ہوسکتا ہے۔آج کا وظیفہ ہارٹ اٹیک جو کہ بہت عام ہوتا ہے جارہا ہے ۔اگر اس عمل کو کرتے رہیں گے پوری زندگی آپ کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوگا ۔ اگر آپ اس کو زندگی کا معمول بنا لیں تو انشاء اللہ آئندہ بھی اس مہلک بیماری سے محفوظ رہیںگے ۔ حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ روایت کرتے ہیں کہ میں بیمار ہوا میری عیادت کیلئے رسول اللہﷺ تشریف لائے انہوں نے اپنا ہاتھ میرے کندھوں کے درمیان میں رکھا ۔ تو آپ کے ہاتھ کی ٹھنڈ ک میری ساری چھاتی میں پھیل گئی ۔ پھر فرمایا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے اسے حارث بن کلدہ کے پاس لے جاؤ حکیم کو چاہیے کہ وہ مدینہ کی سات عجوہ کھجوروں گٹھلیوں سمیت کوٹ کر اس کو کھلائیں ۔ کھجور کے فوائد کے بارے میں یہ حدیث بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔ کیونکہ طب کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مریض کے دل کے دورے کی تشخیص کی گئی ۔ مسنداحمد کی حدیث ہے ابونعیم اور ابو داؤد شریف میں بھی اس کو ذکر کیا گیا ہے ۔ انتہائی کارآمد اور بہت ہی خوبصورت حدیث جس میں حضوراکرمﷺ نے ایک صحابی کو دلکا دورا پڑنے پر ان کو علاج تجویز کیا ۔ یہ مدینہ منورہ کی سات عجوہ کھجور لینی ہے ان کو گٹھلیوں سمیت کوٹ کر کھلا دینا ہے وہ ایک دم سے کھانی ہے جیسے ہی کھائیں گے تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے دل کی بیماری دل کا دورہ ہارٹ اٹیک جو بھی ہوگا اللہ تعالیٰ شفاء عطاء فرمائیں گے ۔ یہ ان لوگوں کیلئے ہے جن کو دل کا دورہ پڑ چکا ہے ۔ آپ نے کھجور والا عمل کرنا ہے اور اس کے علاوہ دل پر ہاتھ رکھ کر 111مرتبہ سبحان اللہ وبحمدہ پڑھ کر دم کرلینا ہے اور پورے جسم پر پھونک ماردینی ہے ۔ بہت ہی آزمایا گیا وظیفہ ہے جس نے بھی کیا اللہ تعالیٰ کے حکم سے دوبارہ دل کا دورہ نہیں پڑا۔
حضرت محمدﷺ نے ایک صحابی ؓ کو دل کا دور ہ پڑنے پر ہارٹ اٹیک کا نبوی نسخہ بتایا ،دوبارہ دل کا مرض نہیں ہوگا
