چلاس( بیورو رپورٹ )ریسکیو 1122یونٹ گونرفارم سے چلاس منتقلی پر شاہراہ قراقرم پر حادثات کے شکار مسافر و سیاح بھر وقت ہسپتال منتقلی سے محروم رہ گئے۔ اہل علاقہ ضلعی انتظامیہ و متعلقہ حکام سے ریسکیو 1122یونٹ گونرفارم ھنگامی بنیادوں پر گونرفارم منتقل کرنے کا مطالبہ کردیاگیا۔ریسکیو 1122یونٹ گونرفارم گینی سے تھلیچی تک واحد یونٹ ہے۔تفصیلات کے ریسکیو 1122یونٹ گونرفارم گینی سے تھلیچی تک واحد یونٹ تھا جو دفتر خالی کرانے کی وجہ سے چھ ماہ قبل چلاس سے منتقل کردیاگیاتھا جس کے باعث شاہراہ قراقرم پر آے روز پے درپے حادثات پیش آنے کی وجہ مسافر اور سیاح بھر وقت امدادی سرگرمیوں سے محروم ہے اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ و متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122یونٹ گونرفارم کو ھنگامی بنیادوں پر گونرفارم منتقل کیاجاے تاکہ عوام الناس و سیاحوں کو کسی قسم کی حادثہ پیش آنے پر ریسکیو آپریشن کی سہولت بھر وقت میسر ہوجاے۔
ریسکیو1122یونٹ گونرفارم سے چلاس منتقلی پر مشکلات
