چلاس(محمد قاسم)دیامر کے جنگلات میں لگنے والی آگ کا سلسلہ رک نہ سکا داریل، تانگیر، کھنبری،گیس کے علاوہ 10 مختلف مقامات پر آگ لگنے کے بعد کل اچانگ گوہرآباد کھرتلوٹ کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی۔جس سے دیودار کائل اور فر کے قیمتی درخت بری طرح متاثر ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے بعد تیز بارش کی وجہ سے آگ کی شدت میں کمی نظر آ رہی ہے۔مگر اصل صورت حال واضع نہیں ہو پا رہی جبکہ دوسری جانب کھنبری ہڈور اور گیس کے جنگلات میں لگی آگ پر اب تک مکمل قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔محکمہ جنگلات کی ٹیمیں مقامی رضاکار اور انتظامیہ کی کوششیں بدستور جاری ہیں گیس ہڈور اور کھنبری کے تین مکامات پر لگی آگ پر قابو پانے کے لئے محکمہ جنگلات مقامی کمیونٹی کے ساتھ آگ پر قابو پانے میں مصرف عمل ہیں اس سلسلے میں ڈی ایف او داریل/ تانگیرمجیب سرداد کا کہنا ہے کہ کھنبری کے جنگلات کے تین مختلف مقامات پر لگی آگ کے اسی فیصد حصے پر قابو پا لیا گیا ہے۔ جبکہ مزید آگ کو قابو پانے کے لئے محکمہ جنگلات داریل/ تانگیر کے تعاون سے داریل کے عوام کی رضاکارانہ سرگرمیاں دوسرے دن بھی جاری رہیں ہیں۔اور رضاکاروں کو کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر درکار وسائل کی فراہمی کے بعد کمونٹی کے جانب سے جنگلات پر لگی آگ پر قابو پانے کے لئے مزید امدادی ٹیمیں کھنبری پہنچ گئے۔جبکہ چلاس فارسٹ ڈویڑن میں تحصیل انتظامیہ نے ہڈور اور گیس جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے کمیونٹی کو درکار وسائل کی فراہمی کرکے لوگوں کی بڑی تعداد آگ پر قابو پانے متاثرہ علاقے پہنچ چکی ہے اور آگ پر قابو پانے کا عمل جاری ہے۔
دیامر:جنگلات میں لگنے والی آگ کاسلسلہ رک نہ سکا،قیمتی درخت جلنے لگے(امدادی سرگرمیاں جاری)
