چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد کا بین الاضلاعی رابط مہم کے سلسلے میں ایک روزہ دورے پر چلاس پہنچ گئے۔اس موقعے پر دیامر یوتھ موومنٹ کے جانب سے استقبالیہ تقریب اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئرمین فدا حسین سینیر رہنما مولانا سلطان رئیس،نجف علی، شبیر احمد قریشی و دیگر مقررین نے کہا کہ دیامر ڈیم ملک کی ترقی کا ضامن ہے اس ڈیم کی تعمیر سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی اور خطے ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔مگر ڈیم کی تعمیر میں مقامی لوگوں کا استحصال اور ان کے جائز حقوق ہر ڈاکہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔واپڈا متاثریں ڈیم کے مطالبات اور سکیل ایک سے سولہ تک مقامی پڑھے لکھے نوجوانوں کو بھرتی کرے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی جنگلات ارضیات اور معدنیات پر مقامی لوگوں کا حق ہے ان حقوق کی تحفظ میں رکاوٹ عناصر کے ساتھ ہرسطح پر راست آقدام کرنے پر مجبور نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ خطے کے عوام اب باشعور ہو چکے ہیں مسلکی خول سے نکل کر علاقے تعمیر و ترقی کے لئے سب یک جان ہو گئے ہیں حالیہ فسادات کی لہر کو خطے کے عوام نے یکسر مسترد کر کے پیار محبت خو پروان چڑھانے کا پیغام دیا انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم سب نے مل کر ماضی میں گندم سبسڈی اور ٹیکس جیسے مسائل کو حل کرنے کیلئے پرامن جدوجہد کی اور عوامی تعاون سے خطے کے عوام کو ٹیکس سے نجات دلایا اور گندم سبسڈی کو برقرار رکھا۔ تقریب کے آخری میں دیامر یوتھ موومنٹ کے جانب سے ایک ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
دیامرڈیم کی تعمیرمیں مقامی لوگوں کااستحصال برداشت نہیں ،ایکشن کمیٹی
