گلگت (ویب ڈیسک) گوشت کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ اور زائد منافع خوری پر 6 قصائیوں کے خلاف کاروائی ، دکانیں سیل ، اور جرمانے عائد ، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز عوامی شکایات پرمیونسپل مجسٹریٹ ذوالفقار علی ، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم اور فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کی زبردست کریک ڈاون شہرکے مختلف جگہوں پر گوشت کے قیمتوں میں ناجائز منافع خور ی اور سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر 06 قصائیوںکو دکانوںکوسیل اوربھاری جرمانے عائد کردئے گئے جبکہ پولٹری شاپس پرناقص صفائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مالکان کونوٹسز جاری ، کہ آئندہ صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ، اور حفظان صحت کے عین اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کاروائی کریںگے کسی قصائی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیںکرنے دیں گے ترجمان شہری انتظامیہ مظہر مغل نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات الفا کنٹرول یا میڈیا سیل کے نمبرات پر درج کرائیں اور براہ راست بات کریں تاکہ شکایات کا ازالہ کیا جاسکے ، عوامی خدمت ہی اولین مقصدہے ۔
مہنگا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ، چھ قصاب گرفتار
