گلگت: میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے کہا کہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ نے منتو فی درجن 120 روپے مقرر کیا ہے منتو کے قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد ہرحال میں کریں گے ، منتوں کی زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کو نہیں بخشیں گے جبکہ منتو نام پر خالی پیاس بیجھنے والوں کے خلاف سخت کاروائی جاری رہے گی، منتو کے معیار میں بہتری لائیں عوام کو دھوکہ فراڈ کے کرکے پیسے کمانے سے بہتر ہے مزدوری کریں ، یہ باتیں انہوں نے مجسٹریٹ شاخان اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ جمعہ کے رو ز منتو ڈسٹری بیوٹرز ، ہوٹلوں ، اور سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران جرمانے عائد کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سیکٹر مجسٹریٹ شا خان نے سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ ہوٹل مالکان اپنے ہوٹلوں میں صفائی یقینی بنائیں اور سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کریں ، خلاف ورزی پر سخت کاروائی کریں گے عوامی خدمت ہی اصل عبادت ہے عوام گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔
منتوکی فی درجن قیمت 120روپے مقررہے:میونسپل فوڈانسپکٹرراشدقاسمی
