گلگت(وقائع نگار خصوصی) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی جی بی اے 4 نگر 1 کے ضمنی انتخابات کے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں عوام اپنے حق راے دہی کا استعمال اپنی مرضی سے کریں صاف و شفاف طریقے سے الیکشن ہر صورت یقینی بنائیں گے جس کے لیئے انقلابی اقدامات کیئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ نگر 4 ضمنی الیکشن کے لیئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نگر آمنہ ضمیر کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے تحصیلدار سعادت علی چنگیزی
کو اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہیچیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے مزید بتایا ہے کہ صاف شفاف اور غیر جانبدار ضمنی انتخابات کرانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کو پرامن بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے ضمنی انتخابات کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں جی بی اے 4 نگر 1 کی نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر امجد ایڈوکیٹ نے دو حلقوں سے جیتنے کے بعد یہ نشست چھوڑ دی تھی واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے نگر 4 ضمنی الیکشن آگست میں کرانے کا امکان ہے۔
صاف وشفاف الیکشن کاانعقادیقینی بنائیں گے:چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان
