لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دے، 25 تاریخ کا اپنا حال یاد رکھیں، ان کی زبانیں نکلی ہوئی تھیں، تحریک اںصاف والے کم از اپنے لیڈر عمران خان کی بات کو فالو کریں۔ مقامی اخبار جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے توسیعی منصوبے اور ہسپتال میں جدید مشینری کی فراہمی کے آغاز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ گورنر پنجاب نےاعتماد کا ووٹ لینے کا جو حکم دیا ہے وہ غیر قانونی ہے‘ ہم اسے نہیں مانتے ‘ اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘پی ٹی آئی کو چاہیے کہ غیرذمہ دارانہ بیانات نہ دے، 25 تاریخ کا اپنا حال یاد رکھے،
ان کی زبانیں نکلی ہوئی تھیں‘پی ٹی آئی والےکم ازکم اپنے لیڈر عمران خان کی بات کو فالو کریں‘میں تو خود ویسے ہی کر رہا ہوں جو عمران خان کہہ رہے ہیں‘ بزدار کی حکومت یہ کام کرلیتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے، اللہ کو نا شکری پسند نہیں‘بڑی مشکل سے پی ٹی آئی کی حکومت سنبھلی ہے ‘عمران خان جیسا لیڈر پاکستان میں پیدا نہیں ہو گا،قائد اعظم کے بعد عمران خان جیسا ایماندار لیڈر پہلی بارپاکستان کو ملا ہے‘عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے بڑی ترقی کرنی ہے‘ن لیگ کے نالائق پیچھےرہ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مکمل طورپر ایکسپوز ہوگیا ہے‘ (ن) لیگ والوں کو کسی چیز کی سمجھ نہیں‘بھرتیوں سے پابندی اٹھا لی ہے۔چند ماہ میں ایک لاکھ سے زائد نوکریاں دیں گے‘ ترکیہ کی کمپنی اوزپاک سے صفائی کا معاہدہ ہوگیاہے اب آپ کو ہر شہر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری نظر آئے گی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری حکومت مضبوط ہے۔غریب لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے دن رات ایک کیا ہواہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ وہ عمران خان کے وژن کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں‘تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے سوال پر وزیراعلیٰ پنجاب نے جواب دیا کہ آپ کوووٹ کی کیا جلدی، ووٹ کی ضرورت تو مجھے ہے، جو گورنر نےآرڈر دیا ہے ہم اسے مانتے نہیں، وہ غیر قانونی ہے۔