لاہور : پاکستان کی صف اول کی اداکارہ کبریٰ خان کی جانب سے برطانیہ میں ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کی دھمکی کے بعد میجر (ر) عادل راجہ کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائیٹ ٹویٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے میجر (ر) عادل راجہ نے پاکستانی اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کا نام نہیں لیا اور میں اس بات کی بھی مذمت کرتا ہوں کہ کسی کا بھی نام میرے وی لاگ کے توصت سے لیا جائے چاہے وہ قیاس آرائیوں کی صورت میں ہی کیوں نہ ہو،
لیکن آپ نے میرا نام باضابطہ طور لیا اور قیاس آرائیوں کی بنیاد پر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی ، ساتھ ہی انہوں نے لکھا “اچھی بات ہے کہ آپ برطانیہ آ رہی ہیں”۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کبریٰ خان نے میجر (ر) عادل راجہ کو بنیاد بناتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں جھوٹ پر چپ بیٹھ جاؤں گی تویہ آپ کی بھول ہے ، میں برطانیہ میں ہوں اور یہاں آپ کے خلاف عدالت میں جاؤں گی اگر آپ نے 3 دن میں معافی نہ مانگی ۔
@KubraMKhan, I haven't named or defamed you in any way and condemned speculations regarding anyone's name being mentioned wrt my vlog. However, you have explicitly named and defamed me based on speculations and heresy. Good thing you are coming to the UK… pic.twitter.com/uKbvOurcF7
— Adil Raja (@soldierspeaks) January 2, 2023