گلگت (ویب ڈیسک) ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان نے کہا کہ دکاندار حضرات اپنا قبلہ درست کریں ، ہمیں سخت سزائیں دینے پر مجبور نہ کریں ، انسانیت بھی کوئی چیز ہے ہرکام ہم ڈنڈے اور لاٹھی کے زور پر کرنے پر مجبور نہ کریں ، ناجائز منافع خور ی اور فٹ پاتھوں کو کاروبار کیلئے ناجائز قبضہ کرنے سخت جرم ہے لہذا ہم تاجروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ضابطہ اخلاق پر عمل کریں غیر قانونی اقدامات سے گریز کریں سستا اور فوری انصاف کیلئے ہمارے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں یہ باتیں جمعرات کے رو ز ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان نے سیکٹر مجسٹریٹ محمد عباس اور بلڈنگ انسپکٹر منظور حسین اور میونسپل فورس کے مشترکہ کاروائی کے بعد فٹ پاتھ پر قبضے کے جرم میں نصف درجن
کے قریب افراد کو ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ریمارکس دیتے ہوئے کیا ، بعد ازاں اوپن ٹرائیل کے موقع پر سیکٹر مجسٹریٹ محمد عباس نے فٹ پاتھ پر قبضے کے خلاف کاروائی کی تفصیلات پیش کی اور فٹ پاتھ پر قبضے کے مرتکب افراد کوبھی عدالت میں پیش کئے ، جرم ثابت ہونے پر ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف خان نے جرمانے کرتے ہوئے انہیں متنبہ کیا کہ وہ آئندہ فٹ پاتھ پر کوئی کاروبار نہیں کریں گے خلاف ورزی پر انہیںجیل کی سزائیںبھی دی جائیں گی واضح رہے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر گزشتہ ایک ہفتے سے گرانفروشوں ، تجاوزات مافیا اور پرائس کنٹرول لسٹوں پر عمل نہ کرنے والوں کے خلا ف کریک ڈاون جاری ہے جس میں تقریباٌ 200 زائد افراد پربھاری جرمانے ، 50 سے زائد دکانیںسیل اور 20 سے زائدافراد کوجیل بجوادیاگیاہے اور اسی طرح کاروائیاںکامیابی سے جاری رہیںگی